مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی سالگرہ کے موقع پر پریڈ کا انعقاد

January 17, 2018

انسانی حقوق کے علمبردار اورمذہبی رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئرکی سالگرہ کے موقع پر امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں 24ویں سالانہ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

پریڈ میں 30 مقامی اور قومی بینڈز کے علاوہ 150دیگر گروپس نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اورمارٹن لوتھر کنگ کو خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ ہر سال اس پریڈ کا انعقاد مارٹن لوتھر کنگ کی انسانی حقوق کے لیے خدمات کے اعتراف میں کیا جاتا ہے۔