منیش ملہوترا کیلئے ”بیسٹ اوریجنل کوسٹیوم ڈیزائن ایوارڈ“ کا اعزاز

January 18, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بھارتی فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کو براڈوے ورلڈ انڈیا ایورڈز میں ”بیسٹ اوریجنل کوسٹیوم ڈیزائن ایوارڈ“ دیاگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا نے فلم ”مغل اعظم :دی میوزیکل“ کے لئے کپڑے ڈیزائن کئے جس پر انہیں براڈوے ورلڈ انڈیا ایورڈز میں ”بیسٹ اوریجنل کوسٹیوم ڈیزائن ایوارڈ“ سے نوازا گیا اس ضمن میں منیش ملہوترا کا کہنا ہے کہ ان کے کیرئیر میں ان ایوارڈزکی یہ 35ویں تقریب ہوئی اور پہلی نے بار میں نے کسی میوزیکل پلے کے لئے کپڑے تیار کئے ہیں اور اس پر ایوارڈ ملنا میرے لئے بہت خوشی کا مقام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلے کے لئے 600 جوڑے تیار کرنا بہت مشکل تھا لیکن میں نے یہ کیا۔