سلمان خان رواں سال بھی"دس کا دم " کریں گے

January 18, 2018

ممبئی(ایجنسیاں) بگ باس 11کے بعد سلمان خان نے نئے شو "دس کا دم " کے پرموز شوٹ کروانے کے لیے تیاری شروع کر دی ، میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان حال ہی میں بگ باس 11 کے شو کی بہترین میزبانی کر کے فارغ ہوئے ہیں ، جس کی ونر شلپا شندے رہی ہے تاہم اب سننے میں آیا ہے کہ سلمان خان فروری کے شروع میں ایک اور شو "دس کا دم " کے پرومو ز کی شوٹنگ کے لیے تیاری کر رہے ہیں ،دس کا دم کی شوٹنگ کا آغاز فروری کے پہلے ہفتے سے شروع ہو جائے گاتاہم اس شو کو ناظرین کے لیے باقاعدہ طور پر رواں سال کے وسط میں پیش کیا جائے گا۔دس کا دم کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کو بھی کون بنے گا کروڑ پتی جتنا ہی وقت دیا جائے بلکہ اس کے اختتام کے وقت میں 15 دن کا اضافہ کیا گیاہے۔