غوث الاعظمؒ کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں، علامہ صادق قریشی

January 18, 2018

لندن (پ ر)منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے زیر اہتمام سالانہ گیارہویں شریف کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میںخصوصی خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے گلوبل ایمبیسڈر علامہ محمد صادق قریشی نے کہا سیدنا شیخ عبدالقادار جیلانی کی تعلیمات انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔ غوث اعظم نے اپنے خطبات اور تدریس کے ذریعے ایک عظیم علمی ذخیرہ انسانیت کو عطا کیا۔ قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علائوالدین قادریؒ کے مرید الحاج حکمداد قادری نے کہا اولیاء کرام کی نسبت بندے کو دونوں جہانوں میںرہنمائی کرتی ہے اس بندے کو کامیابی نصیب ہوتی ہے۔ پروگرام میںمعروف نعت خواں سیف علی چشتی، آفتاب احمد قادری، بلال شعیب، حافظ محمد عامر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ جبکہ فاروق بہادر نے تلاوت کی۔ پروگرام کی صدارت صاحبزادہ طاہر حسام الدین، ابراھیم سیف الدین اور یحیٰ شمس الدین نے کی۔