جانبازوں کا بلندو بالا پہاڑ سے پیراگلائیڈنگ کا مظاہرہ

January 18, 2018

خطروں سے کھیلنا ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم بعض افراد اپنے شوق کی تکمیل اس انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہیں پاتے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اِن جانبازوں کو ہی دیکھ لیں جو ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کے بلند و بالاپہاڑکے سرے پر پہنچ گئے ہیں۔

سر پھرے نوجوانوں نے ہزاروں میٹر بلند پہاڑ سے نہ صرف آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے75میل فی گھنٹی کی رفتار سے پیراگلائیڈنگ کا شاندارمظاہرہ کیا بلکہ اس دوران کرتب بازی کا شوق بھرپور انداز میں پورا کیااور پیراشوٹ کی مدد سے با آسانی لینڈ کرکے اپنے اس ایڈونچر کے خوب انجوائے کیا۔