پیرس فیشن ویک کا دوسرا دن مردوں کے نام رہا

January 19, 2018

پانچ روزہ پیرس فیشن ویک میں دوسرے روزمردوں کے موسمِ سرما اور موسمِ بہارکیلئے جدید ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں آجکل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں جہاں پیرس فیشن ویک جاری ہے۔

دنیا بھر سے آئے فیشن ڈیزائنزز مردوں کے موسمِ سرما اور بہارکی دلکش اور منفرد کلیکشن متعارف کروارہے ہیں۔

پانچ روز اس فیشن ویک کے دوسرے روز معروف ڈریس ڈیزائنرزاور برانڈز کے تیار کردہ دیدہ زیب لباس زیب تن کر کے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیر رہے ہیں۔

لوئیس ووئٹون برانڈ کی واک کے دوران معروف فٹ بالر نیماراور ڈیوڈ بیکھم اپنی فیملی کے ساتھ شریک ہوئے اور شو کو چار چاند لگا دئیے۔

سترہ جنوری سے شروع ہونے والا یہ فیشن ویک 21جنوری تک جاری رہے گا جس میں معروف ڈیزائنرز اپنی ملبوسات کی نمائش کرینگے۔