نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا کے ہاں پہلے بچے کی ولادت متوقع

January 19, 2018

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن کے ہاں پہلے بچے کی ولادت متوقع ہے ۔اس حوالے سے37 سالہ جیسنڈرا آرڈن نے اپنے فیس بک پیچ پر یہ اطلاع شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال جون میں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

وزارت عظمٰی کے دوران ماں بننے والی وہ دنیا کی دوسری وزیراعظم ہوں گی ۔ اس سے پہلے پاکستان کی بے نظیر بھٹو نے25 جنوری انیس سو نوے میں بختاور کو جنم دیا تھا ۔جبکہ بے نظیر بھٹو کے ہاں وزیراعظم بننے سے صرف ڈھائی ماہ قبل انکے پہلے بچے بلاول بھٹو کی پیدائش ہوئی تھی۔

کیوی وزیراعظم نے اپنے حمل سے ہونے کی خوشخبری سوشل میڈیا پر اپنے چاہنےوالوں کو سنانے کےبعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس وہ وزیراعظم کے ساتھ ایک ماں بھی ہوں گی۔

لیبرپارٹی کی جیسنڈہ آرڈرن نےاکتوبر2017 میں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایاتھا، ان کی چھٹیوں کے دوران نائب وزیراعظم ونسٹن پیٹرز بطور وزیراعظم کام کریں گے۔