نیا پاکستان بنانے والوں کی اوقات دیکھ لی،نواز شریف

January 20, 2018

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی اوقات تین دن پہلے دیکھ لی،کہاں گیا اصول ؟ کہاں گئی سیاست؟ نواز شریف کی مخالفت ان کا آئین اور منشور ہے۔

ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک دوسرے کو گالیاں دینےوالے اکھٹے ہوگئے، جان گئے ہیں کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پلے کچھ نہیں۔

نواز شریف نے نام لیے بغیر عمران خان اور طاہرالقادری پر بھی تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ لاڈلے ! صوبے میں تمہاری حکومت ہے ، موٹروے نوازشریف بنارہا ہے،تم نے ہمیشہ گالیوں اور الزامات کی سیاست کی،جس تھالی میں کھاتے ہو اسی میں چھید کرتے ہو، جس اسمبلی کیلئے الیکشن لڑتے ہو اسی پر لعنت بھیجتے ہو،تمہاری سیاست کو عوام نے ردکردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ طاہرالقادری نہیں جو بجلی کا تار جلنے سے بھی ڈر کر پیچھے ہٹ جائیں۔