پشاور میں گیس کی سپلائی معطل

January 21, 2018

پشاور میں رات 12 بجے سے پورے شہر میں گیس کی سپلائی معطل ہے۔ سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس بندش کی وجہ بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر جاری کام ہے۔ صبح 9بجے تک شہر کو گیس سپلائی شروع کردی جائے گی۔

سوئی گیس حکام کے مطابق گیس تعطل کی وجہ زیر تعمیر بی آر ٹی کی وجہ سے مین گیس لائن کی شفٹنگ ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صارفین حادثات سے بچنے کے لئے اس دوران اپنے گیس کے آلات بند رکھیں۔

ادھرپشاور کے شہری کئی دن سے گیس کی بندش کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ گیس کی بندش کی وجہ سے روزہ مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔