اسکاٹ لینڈ کے پہاڑ پر اسکیئنگ کرتے ہوئے بیس جمپنگ

January 22, 2018

خطروں کے کھلاڑی نے اسکاٹ لینڈ کے برف پوش پہاڑ پر اسکیئنگ کرتے ہوئے بیس جمپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔

خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین افراد کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے لیکن ان میں کچھ سر پھرے نوجوان ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ جائیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی خطروں کے کھلاڑی کو ہی دیکھ لیں جوکرتب بازی کیلئے اسکاٹ لینڈکے برف پوش پہاڑی پر پہنچ گیا۔

برطانیہ کے گاؤں Martockسے تعلق رکھنے والے ٹم ہارویل نامی نوجوان نے ایڈونچر کے شوق میں اسکاٹ لینڈ کے گاؤں Glencoeمیں سیکڑوں فٹ اونچے پہاڑپر نہ صرف اسکینگ کا شوق پورا کیا بلکہ آزادانہ چھلانگ لگاتے ہوئے بیس جمپنگ کاشاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کی بھی خوب داد سمیٹی۔