بے قابو گاڑی گھرمیں جا گھسی

January 22, 2018

ورجینیا میں اناڑی ڈرائیور کی بے قابو گاڑی جنگلہ توڑتے ہوئے ایک گھر کے گارڈن میں جا گھسی۔

ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی غفلت کسی بڑے نقصان کو دعوت دے سکتی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین نوجوان کی گاڑی تیز رفتاری میں پانا توازن بر قرار نہ رکھ پائی اور گھر کا جنگلہ توڑے ہوئے گارڈن میں جا گھسی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ورجینیا میں یہ سر پھرا ڈرائیور نہایت تیز رفتاری سے گاڑی چلاتا ہوئے گھر کے باغ کے گِرد نصب جنگلہ توڑیتے ہوئے اندر ٹکرا جاتا ہے۔

وہ تو خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا تاہم گھر کے گارڈن اور گاڑی کا کباڑہ ہوگیا۔