ڈاکٹر فریدون کا کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر میں خصوصی لیکچر

February 01, 2018

لاہور (جنرل رپورٹر)پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر نے ہسپتال میں اپنے کنسلٹنٹس اور ڈاکٹر ز کیلئے مشہور ملکی سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر فریدون جواد احمد کے خصوصی لیکچر کا انعقاد کیا۔یہ لیکچر ہسپتال کے ماہانہ خصوصی لیکچرز کا حصہ ہے۔ ہسپتال کے تما م ڈاکٹرز، کنسلٹنٹس ، فزیشنز ، رجسٹرارز، سینئر رجسٹرارزاور میڈیکل آفیسرز نے اس خصوصی لیکچر میں شرکت کی اور اس موضوع کی اہمیت اور ڈاکٹر فریدون کی علمی صلاحیت کو خوب سراہا ۔