راجپال یادیو:چھوٹے قد کا بڑا اداکار

February 03, 2018

بالی ووڈ اداکارراجپال یادیو قد کےچھوٹا سہی لیکن ان کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ وہ سو سے زائدبھارتی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق راجپال یادیو کا قد 5 اعشاریہ 3 انچ ہے جس کے باعث ان پر کئی قسم کے مذاق بھی بنائے گئے ہیں لیکن انہوں نےکبھی کسی مذاق کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور ساری توجہ محض اپنے کام پر دی۔

راجپال یادیو نے بالی ووڈ کی سو سے زائد فلموں میں بہترین اداکاری کی اور تب ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد ان کی ’فین ‘ ہے۔ ان کا ہر فلم میں ایک منفرد انداز ہوتا ہے جوفلمی شوقین افراد کو ہنسانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے راجپال کا کہنا ہے کہ’ چھوٹا قد دوسرے لوگوں کے لیے مسئلہ ہوتا ہے میرے لئے نہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ہالی ووڈ فلم دا گریٹ ڈکٹیٹراور چارلی چپلن بھی چھوٹے قد کے آدمی تھے ، جب انہیں پسند کیا جا سکتا ہے تو مجھے کیوں نہیں۔

انہوں نے بھارتی کرکٹر’سچن ٹنڈولکر‘ کی مثال بھی دی اور کہا کہ عموما کرکٹ میں دراز قد کے کھلاڑیوں کوشامل کیا جاتا ہے لیکن ٹنڈولکرنے چھوٹا قد ہونے کے باوجود 100 سنچریاں مکمل کیں۔

راجپال یادیو کا کہنا ہے کہ’ چھوٹا قد ہمیشہ ان کی زندگی کی لڑائی ہے۔ نہ انہیں معلوم ہےکہ دعائیںکیسے مانگتے ہیں اور نہ کسی معجزے پر یقین ہے لیکن ان کا خود پر بھروسہ بہت پختہ ہے جس کے باعث وہ آج ایک کامیاب فنکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

ان کی بہترین فلموں میں’بھول بھلیاں‘،’ بھاگم بھاگ‘،’ چھپ چھپ کے‘،’ ڈھول‘، ’مالامال‘،’ جڑواں 2 ‘اور دیگر شامل ہیں۔