پی ایس ایل میچ کیلئے سکیورٹی ریہرسل کل تک جاری رہیگی

February 10, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیئے کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کرکٹ میچ کیلئے سکیورٹی ریہرسل 11فروری تک جاری رہیگی جبکہ فائنل کا انعقاد 25مارچ کو ہوگا،آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز سندھ منیر احمد شیخ کو پولیس سے مربوط روابط کے ضمن میں فوکل پرسن جبکہ پولیس اور میڈیا کے باہم روابط کے لئے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی عمران یعقوب منہاس کو فوکل پرسن نامزد کیا ہے۔