سینیٹ انتخابات کیلئے خرید و فروخت!!احوال آج ”جرگہ “ میں ملاحظہ کریں

February 10, 2018

کراچی (جنگ نیوز)سینیٹ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر نظر آرہی ہیں۔ کہیں سیاسی مشاورت جاری ہے تو کہیں سیاسی بحران نظر آتا ہے۔ ”منڈی لگ گئی ہے ، بھاؤکیا ہے ، سینیٹر کتنے میں بنے گا ، ایم پی اے کتنے میں بکے گا “؟۔اس خرید و فروخت پر ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ میں اہم گفتگو ہوگی۔ خصوصی شو ناظرین سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں رات 10بجکر5منٹ پر ملاحظہ کرسکیں گے۔