تھائی لینڈ میں ہوئی اسٹرابیری فیسٹیول پریڈ

February 12, 2018

سرد موسم کی کھٹی میٹھی سوغات اسٹرابیری کسے پسند نہیں لیکن تھائی لینڈ میں تو درجنوں اسٹرابیریز سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔

تھائی لینڈمیں اسٹرابیری فیسٹیول کے موقع پر دلچسپ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شرکاء نے اسٹرابیری کاسٹیوم زیب تن کر کے شہر کی سڑکوں پر گشت کیا۔

تھائی لینڈ کے شہرچیانگ مے Chiang Maiکی ڈسٹرکٹ سموئنگ Samoengمیں منعقد ہونے والے اس دلچسپ پریڈ میں شرکاء نے روایتی لباس زیب تن کئے اور شہر کی سڑکوں پر واک کی۔

فنکاروں کی دلچسپ پرفارمنس نے پریڈ کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے ۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور نہ صرف مزے سے کھٹی میٹھی اسٹرابیری کھائی بلکہ اس ایونٹ کو خوب انجوائے کیا۔