کورنگی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

February 13, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورنگی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق کورنگی تھانے کی حدود ویٹا چورنگی کے قریب پیر کی شب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل اشرف تنولی زخمی ہو گیا،واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ادارے کی ٹیم موقع پر پہنچی،زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی وہ دم توڑ گیا۔