سپریم کورٹ، انتخابی اصلاحات ایکٹ،نقیب قتل کیس،طلال چوہدری توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہوگی

February 13, 2018

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ میں (آج)منگل کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کے رو برو انتخابی اصلاحات ایکٹ 2017ء کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوگی اسی روز نقیب اللہ محسود قتل کیس بھی سماعت ہوگی چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے ڈی جی آئی ایس آئی ٗ ڈی جی ایم آئی ٗ ڈی جی آئی بی ٗ سیکرٹری داخلہ ٗ چاروں صوبائی ہوم سیکرٹریز ٗ آئی جی سندھ ٗ ڈی جی ایف آئی اے اور چاروں ایڈووکیٹ جنرلز کو بھی طلب کر رکھا ہے ۔ منگل کو تین رکنی بینچ وزیر مملکت طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا ۔