شاہ رُخ خان کی لیجنڈ اداکار دلیپ کمار سے ملاقات

February 13, 2018

دلیپ کمار کے منہ بولے بیٹے کنگ خان کی اُنکے گھر آمدسوشل میڈیا پر ایک بر پھر وائرل ہوگئی۔

لاکھوں کروڑ دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ اداکار شاہ رُخ خان گذشتہ روز لیجنڈ ادکار دلیپ کمار کو سرپرائز دینے اُنکے گھر پہنچ گئے جس پر دلیپ کمار اور انکی اہلیہ سائرہ بانو نہ صرف بیحد خوش ہوئی بلکہ اپنے منہ بولے بیٹے کے ساتھ خوب باتیں کیں اور تصاویر بھی بنوائیں ۔

واضح رہے شاہ رُخ خان کی دلیپ کمار سے چھ ماہ کے دوران یہ دوسری ملاقات ہے اس سے قبل کنگ خان دلیپ کمار کی عیادت کرنے اُنکے گھر گئے تھے جبکہ شاہ رُخ خان اور دلیپ کمار کی سیلفی وائرل ہوچکئی ہے جسے دونوں کے مداح بیحد پسند کر رہے ہیں۔