کینیڈا میں رنگا رنگ سالانہ ونٹر کارنیول کا انعقاد

February 14, 2018

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں موج مستی اور ہلے گلے سے بھرپور رنگا رنگ سالانہ ونٹر کارنیول کا انعقاد کیا گیا۔

ہر سال موسم سرما کے دوران منعقد کیے جانے والے اس میلے میں شرکت کے لیے رنگ برنگے ملبوسات اور مختلف انداز و کردار کے کاسٹیومز پہنے ہزاروں افراد مجوزہ مقامات پر پہنچے جس کے بعد شہر کی مختلف شاہراہوں پر ایک شاندار پریڈ کا انعقاد کیاگیا۔

ملک کے مختلف مقامات سے سیاحوں کی بڑی تعداد بھی کارنیو ل کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے یہاں پہنچی جبکہ پریڈ کے دوران برف باری بھی شرکاء کا جوش کم نہ کرسکی۔

کارنیول میں رنگ برنگی لائٹوں سے سجے مختلف اشکال کے فلوٹس سمیت سینکڑوں ڈانسرز نے بھی شرکت کر کے ایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔