مائیک پینس کوجاننے والوں کو ٹرمپ اچھے لگیں گے،سابق معاون

February 14, 2018

امریکی صدر کی سرکاری قیام گاہ وائٹ ہائوس کی سابق معاون اوماروزا مینی گلٹ نیومین نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں بعض منفی تاثرات پائے جاتے ہیں مگروہ درست یا غلط ، یہ زیربحث نہیں۔

تاہم ابھی لوگوں نے ٹرمپ کے نائب صدر مائیک پینس کو قریب سے نہیں دیکھا، اگر انھیں دیکھ لیا تو پھر ٹرمپ انھیں بہت اچھے لگنے لگیں گے۔

سی بی ایس کے پرگرام سلیبریٹی بگ برادر نامی شو میں اس حوالے سے گفتگو کرتے وائٹ ہائوس کی سابق معاون نے کہا کہ وہ تما م لوگ جو ٹرمپ کے مواخذے کے خواہش مند ہیں، اگرانھیں یہ پتہ چل جائے تو پھر وہ اپنی اس خواہش پر نظر ثانی پر مجبور ہوجائیں گے۔اور لوگ ٹرمپ کے عہد کی واپسی کی بھیک مانگنے لگ جائیں گے۔

اوماروزا مینی گلٹ نیومین کے مطابق نائب صدر پینس انتہا پسند عیسائی ہیں، گو کہ میں خود بھی اسی مذہب کی پیروکار ہوں لیکن پینس تو کچھ زیادہ ہی راسخ العقیدہ ہیں۔

واضح رہے کہ اوماروزا مینی گلٹ نیومین نے اپنے عہدے سے استعفی دینے سے قبل آفس آف پبلک لائیژن میں بطور کمیونیکشن ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی تھیں۔وہ ڈاکا پروگرام کی حامی ہیں (یہ پروگرام امریکا آنے والےان غیرقانونی تارکین وطن بچوں کےحوالے سے ہے جنکے امریکا میں مستقل قیام پر گفت و شنید جاری ہے)۔

یاد رہے کہ نائب صدرپینس اپنے مذہبی معاملات کے علاوہ اپنے سیاسی عقائد میں بھی اتنے ہی انتہاپسند واقع ہوئے ہیں، انھونے گزشتہ جمعہ کو جنوبی کوریا میں اولمپک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر منعقدہ ڈنرمیں صرف اس لیے شرکت نہیں کی تھی کیونکہ وہ امریکا کے دشمن شمالی کوریا کے صدر کی بہن کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر بیٹھنا نہیں چاہتے تھے۔