اسٹاک ایکسچینج میں337پوائنٹس کی کمی ،43353پر بند

February 14, 2018

پاکستان اسٹاک ایکس چینج 337 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43ہزار 353پر بندہوا ۔

پاکستان شیئرز بازار میں آج کا کاروبار کا منفی دن رہا ،100 انڈیکس جو گزشتہ کئی روز سے مثبت زون میں رواں تھاکہ اچانک گرگیا۔

کاروبار کے دوران 370 کمپنیوں کے20 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 7 ارب 77 کروڑ روپے رہی۔

کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب روپے کم ہوکر 9006 ارب روپے ہوگئی۔

سی ای او انسائٹ سیکیورٹیز زبیر غلام حسین کے مطابق انڈیکس 43 اور44 کے بینڈ میں ہے، مارکیٹ کو آگے بڑھنے کی وجہ چاہیے ، سرمایہ کار روپے کی قدر پر توجہ دے رہے ہیں۔

زرمبادلہ ذخائر کم ہونے سے روپے کی قدر کم ہونےکے اندازے لگائے جارہے ہیں۔

زبیر نے خیال ظاہر کیا کہ روپے کی قدر کم ہوئی تو بیرونی سرمایہ کاری پر انڈیکس بڑھے گا۔