فلم میری پوپنز ریٹرنز کی پہلی جھلک

February 14, 2018

میوزیکل فینٹیسی فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ فلم میری پوپنز کے سیکوئل میری پوپنز ریٹرنز(Mary Poppins Returns) کی پہلی جھلک جاری کردی گئی ہے۔

راب مارشل کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 1964ء میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم میری پوپنز کا سیکوئل ہے جس کی کہانی لندن میں رہنے والے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں میری پوپنز کا مرکزی کردار معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایمیلی بلنٹ نبھا رہی ہیں۔

دیگر اداکاروں میں میریل اسٹریپ، بین وہیشا، ایمیلی مورٹیمر، پکسی ڈیویز، لن مینوئل مرنڈا اور کولن فرتھ شامل ہیں۔

جان ڈیلوکا اور راب مارشل کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم والٹ ڈزنی پکچرز کے بینر تلے 25دسمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔