کھلاڑیوں کا بلندعمارتوں پرکرتب بازی کا مظاہرہ

February 17, 2018

عراق میں ایسے ہی جانباز نوجوانوں نے کئی فٹ اونچی اور بلند و بالا عمارتوں کے سرے پر ناصرف شاندار کرتب دکھائے بلکہ ایک عمارت سے دوسری عمارت پھلانگنے کا بھی ایسا حیر ت انگیز مظاہرہ پیش کیا کہ شائقین دنگ رہ گئے۔

ان منچلے نوجوانوں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے دیکھ کر شائقین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔

واضح رہے عراق کا شہر موصل پارکر رنر نوجوانوں کے لئے مقبول مقام ہے جہاں مستقبل میں پارکر رننگ کے عالمی مقابلے ہونے کی امید بھی ظاہر کی جارہی ہے۔