دبئی کا برج خلیفہ دلکش رنگوں میں نہاگیا

February 17, 2018

چین کے نئے قمری سال کا آغاز ہوگیا ہے جس کا جشن منانے کے لئے دنیا بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس موقع پردبئی میں موجود برج خلیفہ کو بھی چین کے نئے قمر ی سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے دلکش رنگوں میں نہلاگیا جس نے ہر سو ایسا دلفریب نظارہ بکھیرا کہ دیکھنے والے آنکھیں جھپکنا ہی بھول گئے۔

برج خلیفہ پر ڈریگن تھیم کی مناسبت سے سحر انگیز لائٹ اور ساؤنڈ شو کا انعقاد کیا گیا جس کی جگمگاتی روشنی سے شہر بھر جگمگا اٹھا۔