لودھراں میں چوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی، شہباز شریف

February 17, 2018

وزیراعلیٰپنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، لودھراںمیںچوروں اور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی۔

لودھراںمیںمسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ کہتے تھے کہ الیکشن جیتے ہوئے ہیں،لودھراں والوںکو تکبر پسند نہیں آیا، اقبال شاہ کی سادگی پسند آئی،اے ٹی ایم کو اکھاڑ کر آپ نے دریائے ستلج میں غرق کردیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹوںکے آئی جی ہیں، انہوںنے لودھراںمیںآکر کہا تھا کہ چوروںاور ڈاکوؤں شکست ہوگئی اور اللہ کا شکر ہے کہ چوروںاور ڈاکوؤں کو شکست ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لودھراں میں آج لوڈشیڈنگ کا تقریباً ختم ہوگئی ہے۔