میاں صاحب! روزبولا جانے والا جھوٹ سچ نہیں بن جاتا،چانڈیو

February 18, 2018

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ میاں صاحب ! روز بولا جانے والا جھوٹ سچ نہیں بن جاتا ۔

ن لیگ کے شیخوپورہ جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے مولابخش چانڈیو نے کہا کہ گنواتے تو وہ ہیں جنہوں نے چند کام کیے ہوں ، جن کے کارنامے ان گنت ہوں وہ گنواتے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک موٹر وے بنا کر قوم پر احسان گنوائے جاتے ہیں ، پیپلز پارٹی نے اس ملک کے چپے چپے کو بنایا ہے ۔

پی پی رہنما کا یہ بھی کہناتھاکہ نواز شریف قوم کو بتائیں آئی پی پیز کس کے منصوبے تھے ؟ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک کو مضبوط اور نواز شریف نے کمزور کیا ۔