ٹی ٹوئنٹی، بھارت نے جنوبی افریقا کو 28 رنز سے ہرادیا

February 19, 2018

فاسٹ بولر بھونیشور کمار کی تباہ کُن بولنگ کے سبب سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 28 رنز سے ہرادیا۔

جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کی، شیکھر دھون کے 72، پانڈے کے 29 اور ویرات کوہلی کے 26رنز کی بدولت بھارت نے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹ پر 203رنز اسکور کیے۔

ڈیلا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں سوائے ہینڈرکس اور فرحان بہاردین کے جنوبی افریقا کے بیٹسمین بھونیشور کمار کی شاندار بولنگ کے سامنے نہ ٹھہر سکے۔

ہینڈرکس نے 70 رنزاور بہاردین نے 39رنز کی اننگز کھیلیں، میزبان ٹیم 9 وکٹ پر 175رنز بنانے کے سبب 28رنز سے میچ ہارگئی، مین آف دی میچ بھونیشور کمار نے 24رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔