آشا بھوسلے کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ سے نواز دیا گیا

February 20, 2018

بالی ووڈ کو لازوال گیتوں سے مالا مال کرنے والی لیجنڈری گلوکارہ ’آشابھوسلے‘ کو یش چوپڑا میموریل ایوارڈ دیاگیا۔

ممبئی میں ایک تقریب میں آشا بھوسلے کو بالی ووڈ کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دینے پر یش چوپڑا میموریل ایوار ڈ دیا گیا، انہیں یہ ایوارڈ اداکارہ ریکھا نے دیا۔

سب سے زیادہ 11 ہزار گانے رکارڈ کرانے پر آشا بھوسلے کا نام 2011 میں گنیز بک آف ورلڈ رکارڈ میں شامل کیاگیا، وہ 2 بار نیشنل ایوارڈ جبکہ7 بار فلم فیئر ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔

چوراسی سال کی آشا بھوسلے کو ایوارڈ کے ساتھ 15 ہزار ڈالر کا کیش پرائز بھی دیاگیا۔