پاکستان سپرلیگ3: ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

February 20, 2018

پاکستان سپر لیگ کا تیسرا ایڈیشن جمعرات سے شروع ہوگاجس کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی آج دبئی میں ہو رہی ہے ، ایونٹ کی افتتاحی تقریب اور میچز کا آغاز دو روز بعد ہو گا۔

متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے لئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں شامل ٹیموں کے کپتان دبئی پہنچ چکے ہیں۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والی دلکش ٹرافی کی تقریب رونمائی میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔

پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔