مدرسے کے طالب علم سے زیادتی ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

February 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں مدرسے کے طالب علم محبوب سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، مدرسے کے معلم ملزم سلیم نے ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کیا ، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست پر فیصلہ 23 فروری کو سنایا جائے گا۔