ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، سکھر میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں پر جرمانے عائد

February 21, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سکھر کے مختلف روٹس پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے 53100 روپے جرمانہ وصول کیا۔سکھر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سکھر کے اعلامیہ کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ پر حکومت کی جانب سے مقررکردہ کرایوں پر عملدرآمد کے سلسلے میں مجموعی طورپر 66 گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی گئی جن میں سے زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کرکے 35100 روپے مسافروں کو واپس کئے گئے، اسی طرح آرٹی اے سکھر نے غیر معیاری سلنڈر لگانے والے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر کے 12000روپے جرمانہ عائد کیا ،جبکہ روٹ پرمٹ ڈسپلے نہ ہونے کی وجہ سے 6500روپے اور فٹنس سرٹیفیکٹ کے بغیر گاڑیاں چلانے والوں سے 7300روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔