نوجوان کے قتل پر جرگے کا انکشاف،ملوث افراد پر 30 لاکھ روپے جرمانہ

February 21, 2018

خیرپور(بیورو رپورٹ) 5 سال قبل خیرپور کے گوٹھ وارث گنبھیر میں ایک نوجوان ندیم گنبھیر کو قتل اور دو افراد سدھیر اور فہیم گنبھیر کو زخمی کرنے کےواقعے کے جرگے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ علاقے کی بااثر شخصیات نے گنبھیر اور سیلرا برادریوں کے دو گروپوں کو بٹھا کر جرگہ کیا جرگہ کرنے والوں نے دونوں گروپوں کو بٹھا کر جرگہ کیا اور دونوں گروپوں کے بیانات سننے کے بعد فتویٰ جاری کیا ۔جس کے مطابق ایک نوجوان کے قتل اور دو افراد زخمی کر نے کا جرم سیلرا برادری پر ثابت ہوا جس پر واقعے میں ملوث افراد پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ۔اعلان کے بعد دونوں گروپوں کو گلے ملوا کر ان کے درمیان صلح کرائی گئی ۔