نوازشریف پر لکھی کتاب سرکاری اداروں کی لائبریری کیلئے خریدنے کیخلاف درخواست ،سماعت یکم مارچ تک ملتوی

February 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے حکومت پنجاب کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف پر لکھی گئی کتاب کوتمام سرکاری اداروں کی لائبریری کے لئے خریدنے کے نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر وکیل کی جانب سے مہلت طلب کرنے پرسماعت یکم مارچ تک ملتوی کرنےکاحکم دیاہے،فاضل عدالت میں ملتان کینٹ کے شیخ ظفرالاسلام نے درخواست دائرکی تھی۔