ٹریفک حادثہ میں ٹرک ڈرائیور جاں بحق

February 21, 2018

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں ٹریفک کے حادثہ میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔چوکی حمیداں کے سب انسپکٹرصفدرحسین نے بتایاکہ ٹرک نمبرایم اے 4177میں ڈرائیور سیدرحمٰن ولدمحمدشریف سکنہ چارسدہ اوربیوپاری قادرخان بھلوال سے مالٹے لے کرچارسدہ جارہے تھے جب مذکورہ ٹرک بجنیال گاؤں کے قریب موٹروے پرپہنچاتوعقب سے آنے والی تیزرفتارسکائی ویزکی گاڑی نمبر8632نے انہیں سائیڈماری جس سے ٹرک سڑک پرالٹ گیااورٹرک ڈرائیورسیدرحمٰن موقع پرہی جاں بحق ہوگیاجب کہ قادرخان زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے کی مرتکب گاڑی امیرحمزہ چلارہاتھا۔پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدلاش ورثاکے حوالے کردی۔