لوٹن میں منشیات رکھنے پر 4افراد گرفتار

February 22, 2018

لوٹن ( شہزاد علی) منشیات کے حوالے سے ایک گھر کی تلاشی لی گئی چار مردوں کو حراست میں لے لیا گیا جب کہ پراپرٹی کو 3مہینے کے لیے بند کر دیا گیا۔بیڈز پولیس کے مطابق 15 فروری کو روٹن کلوز میں وارنٹ لے کر پولیس نے تلاشی لی اور درجہ اول کی منشیات قبضے میں لے لی۔پولیس نے بعض ہتھیار، ایک باسکٹ بال اور 8 موبائل فون بھی برآمد کیے۔ مردوں کو منشیات سپلائی کرنے کی نیت سے پاس رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے، تمام سے پوچھ گچھ کی گئی ہے اور انڈر انویسٹی گیشن رہا کردئیے گئے ہیں ۔