نواز شریف سے متعلق ایک اور پیشگوئی سچ ثابت ہوئی،منظور وسان

February 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت منظور وسان کی نواز شریف کے متعلق کی گئی ایک اور پیشنگوئی سچ ثابت ہوگئی،اپنے جاری بیان میں منظور حسین وسان نے31 جنوری کو نواز شریف کے عام انتخابات میں نظر نہ آنے کی پیشگوئی کی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ اس بار نواز شریف کی نااہلی بڑی لمبی جائے گی اور اس ماہ احتساب کا عمل تیز ہوگا. فروری کا مہینہ سیاست کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔