پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونےپر موخر

February 22, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس ایک گھنٹہ انتظار کے باوجود کورم پورا نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا ، بدھ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں وزارت ریلو ے کے مختلف آڈٹ اعتراضات کیساتھ سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جانی تھی لیکن کمیٹی میں کورم کیلئے ارکان کی مطلوبہ تعداد موجود نہیں تھی جس کی وجہ سے قائم مقام چیئرمین نوید قمر نے پی اے سی کا اجلاس موخر کر دیا ، واضح رہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کے ایک اجلاس پر 35سے 40لاکھ روپے کے اخراجات آتے ہیں ۔