سہ فریقی ٹی 20 ٹائٹل آسٹریلیا کے نام

February 22, 2018

آکلینڈ (نیوز ایجنسیز) آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے 9 وکٹ نقصان پر 150 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں اسکور 121 تک پہنچا تھا کہ بارش شروع ہو گئی ۔طویل انتظار کے بعد امپائرز نے کپتانوں کی مشاورت سے میچ ختم کرنے کا اعلان کیا، اس طرح آسٹریلوی ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19 رنز سے فاتح رہی، میکسویل 20 اور فنچ 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، ایش سودھی، مچل سینٹنر اور کولن منرو نے ایک، ایک وکٹ لی۔