فلم دی کیورڈ کا فائنل ٹریلر،کل سے سینما پر نمائش ہوگی

February 22, 2018

خوف و دہشت سے بھرپور آئرش ہارر فلم دی کیورڈ (The Cured) کا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ڈیوڈ فرین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پراسرار بیماری میں مبتلا ہونے والے ایسے افراد کے گرد گھوم رہی ہے جو زومبیز کا روپ دھار لیتے ہیں،تاہم علاج کے بعد انہیں نہ صرف معاشرہ بلکہ ان کا اپنا خاندان بھی قبول نہیں کرتا۔

فلم کی کاسٹ میں ایلن پیج، سیم کیلے، ٹام واگھن، پیٹر کیمپین، پیٹرک مرفی اور چیلسیا ڈیبو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

کونر بیری اور جوہن کیول کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم کل 23فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔