پی ایس ایل3: پاک فوج کاٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات

February 22, 2018

پاک فوج کی جانب سے بھی پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن اور اس میں حصہ لینے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نےایک پیغام میںپی ایس ایل 3 میں شامل ٹیموں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا اورساتھ یہ بھی کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل 3 کے پرجوش فائنل کا انتظار ہے۔

وارضح رہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن آج سے دبئی میں شروع ہورہا ہےاور افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کے آخری 3میچزجن میں سے 2 میچز 20 اور 21 مارچ کو لاہور میں ہوں گے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلا جائے گا۔