پاکستان کیخلاف قرارداد، سعودی عرب،چین و ترکی نے ناکام بنادی

February 22, 2018

سعودی عرب،چین اور ترکی نے پاکستان کا نام واچ لسٹ میں ڈالنے کے امریکی اقدام کو ناکام بنادیا ہے۔

امریکی اخبار’دی وال اسٹریٹ جنرل‘ کے مطابق پاکستان کے بہترین دوست ممالک امریکا کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے خلاف سخت کارروائیاں نہ کرنے اور دہشت گردوں کی معاونت کے الزامات کے تحت فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام شامل کرنے کے خلاف متحد ہوگئے۔

یہ ممالک پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کے سامنے مضبوط چٹان کی طرح رکاوٹ بن گئے۔

دی وال اسٹریٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے امریکی فیصلے پر پاکستان کا ساتھ دے کر ٹرمپ انتظامیہ سے بڑا عدم اتفاق کیا ہے۔

ادھر سعودی عرب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ساتھ دینے کافیصلہ خلیجی تعاون کونسل( جی سی سی) کی طرف سے کیا گیا تھا۔