کرائم ڈرامہ فلم ’یارڈے‘کا پہلا ٹریلر

February 22, 2018

ڈرگ مافیا کے گرد گھومتی برٹش کرائم ڈرامہ فلم ’یارڈے‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مشہور اداکار ادریس ایلبا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم وکٹر ہیڈلے کے ناول پر مبنی ہے، جس کی کہانی 1980کی دہائی میں لندن میں راج کرنے والے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں امل امین، اسٹیفن گراہم، اکین غزی، مارک رہینو، فریسر جیمز اور نوامی ایکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

میری برک اور گینا کارٹر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم رواں برس سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔