سندھ اسمبلی کا اجلاس آج طلب

February 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسپیکر آغا دراج درانی نے سندھ اسمبلی کا اجلاس جمعہ 23 فروری کو صبح دس بجے طلب کرلیا ہے اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق کارروائی نہیں ہوسکے گی ۔ سندھ اسمبلی کی روایت کے مطابق اجلاس مرحوم میر ہزار خان بجارانی کے احترام میں فاتحہ خوانی کے بعد پیر تک ملتوی کردیا جائے گا ۔