بدترین ٹریفک جام،ہزاروں تماشائی اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے

February 23, 2018

دبئی (نمائندہ خصوصی) دبئی اسٹیڈیم اور اطراف میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ہزاروں تماشائی پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے محروم رہے۔ دبئی اسپورٹس سٹی اور اردگرد کی سڑکوں پر ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں۔جس کی وجہ لوگوں نے منٹوں کا راستہ گھنٹوں میں طے کیا۔