جسٹن ٹروڈو اور مودی کی ملاقات ،مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط

February 23, 2018

کینیڈین اور بھارتی وزیر اعظم کے درمیان ملاقات میں دہشت گردی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں مفاہمتوں کی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے گئے۔

پریس کانفرنس میں بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات میں مختلف آپریشن سمیت کئی امور پر بات ہوئی،نریندر مودی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی دنیا کیلئے لئے خطرہ ہے جس سے لڑنے کیلئے ایک دوسرے کے قریب آنا ہے۔

بھارت کینیڈا کے ساتھ اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو آگے بڑھا نے کو اپنے لئے اہم سمجھتا ہے ،کینیڈا انرجی سپر پاور ہے جو بھارت کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پوری کرسکتا ہے،مودی کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کیلئے مذہب کا غلط استعمال کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئیے۔