سڈنی میں لالٹین فیسٹیول کا انعقاد

February 24, 2018

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی چینی قمری سال کی خوشی میں لینٹرن فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس نے شہر کی کوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔

روشنیوں بھرے اس فیسٹیول میں سڈنی کے ہاربر برج، Tumbalongپارک سمیت مختلف مقامات پر مختلف اشکال کی دیوہیکل لالٹینیں نصب کی گئیں جس سے شہر جگمگا اُٹھا۔

چینی روایات کی عکاسی کرتے اس فیسٹیول کے دوران ایکروبیٹک شو، چائنیزفوک میوزک شو سمیت چین کے روایتی پکوانوں سے سجے اسٹالز نے میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے جس میں شرکت کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد سڈنی کا رُخ کر رہی ہے۔