عالمی منڈی میں سونا سستا، تیل مہنگا ہوگیا

February 24, 2018

عالمی مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا، جبکہ خام تیل مہنگا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار قیمتوں سے متعلق رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں سونا 25 ڈالر فی اونس سستا ہوا ہے جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سونا 1353 ڈالر سےکم ہوکر 1328 ڈالرفی اونس پرآگیا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں امریکی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہوا ہے اور ایک ہفتے کے دوران خام تیل 61.57 ڈالر سے بڑھ کر 63.57 فی ڈالر کی قیمت پر بند ہوا۔