سری دیوی کی موت پر سیاسی و شوبز شخصیات کا اظہار افسوس

February 25, 2018

اداکارہ سری دیوی کی موت بالی وڈ کو ادا س کر گئی ، ان کی موت پر نا صرف ساتھی فنکاروں نے اظہار افسوس کیا بلکہ بھارتی صدر،وزیر اعظم اورمیئر لندن نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات میں جذبات کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی صدر رام ناتھ کو وندنے ٹوئٹر پر اپنے تعزینی پیغام میں کہا’سری دیوی کے انتقال کی خبر سن کر صدمہ ہوا۔ ان کے جانے سے لاکھوں شائقین کے دل ٹوٹ گئے۔‘

وزیراعظم نریندر مودی نے سری دیوی کی اچانک موت پر دکھ کا اظہار کیا اور ایک ٹویٹ میں ان کےخاندان اور مداحوں سے اظہار تعزیت کیا ۔

سری دیوی کےانتقال پرمئیرلندن صادق خان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دورہ بھارت میں سری دیوی سےملاقات ہوئی تھی، وہ انتہائی باصلاحیت اداکارہ اورپروڈیوسرکےانتقال کی خبرسن کرانتہائی دکھ ہوا۔

انہوں نےدورہ بھارت کےموقع پرسری دیوی سےملاقات کی خوشگوارتصویر بھی سوشل میڈیاپرشئیرکردی۔

دوسری جانب فلمی ستاروں میں پریانکا چوپڑا نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’الفاظ نہیں،سب سےتعزیت ،آج سیاہ دن ہے‘۔

پر یٹی زنٹا کا کہنا تھا ’دل ٹوٹ گیا،میری سب سےپسندیدہ اداکارہ نہ رہیں۔‘

سشمیتا سین نے لکھا ’میڈم سری دیوی کےانتقال کاسن کر آنسو تھمنے کا نام نہیں لےرہے۔‘

مادھوری ڈکشٹ کا کہنا تھا ان کی صبح اس خوفناک خبرسے ہوئی، میری دعائیں اہل خانہ کے ساتھ ہیں، دنیا نے ایک قابل انسان کو کھودیا ہے.

جیکولین فرنانڈس کا کہنا ہے کہ’بےمثال سری دیوی کس قدر جلد بچھڑ گئیں ، بہت جلدچلی گئیں۔‘

کاجول نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک سری دیوی ان کے ذہن میں ہنستی اور باتیں کرتی گھوم رہی ہیں،

وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک پورا ادارہ تھیں، جن کے گزر جانے کا یقین نہیں اوریہ انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے۔