کراچی میں جائیداد کا تنازع، 2بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا

February 25, 2018

کراچی میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا ہے،جائیداد کے تنازعے پر چچا زاد بھائی نے 2بھائیوں پر تیزاب پھینک دیاجبکہ دونوں بھائی سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

تیزاب گردی کا شکار ہونے والے شاہ رخ حسن کی جانب سے تھانہ فیروزآباد کو درخواست جمع کرائی گئی ہے،جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 22 فروری کو دوپہر 2بجے جائیداد کے تنازعے پر چچا زاد بھائی فیصل، عمر، شجاع اور ان کی بہن فائزہ نے گرم پانی اور تیزاب پھینکا، جس سے شارخ اور اس کا بھائی محسن زخمی ہوگئے۔

دونوں زخمی بھائی3 روز سے برنس وارڈ میں زیر علاج ہیںجبکہ زخمی شارخ کے مطابق چچا زاد بھائی جائیداد بیچنے اور اس کے حصے کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔